مہر خبررساں ایجنسی نے ایکسپریس نیوز کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان کے شہر کراچی کے علاقہ لیاقت آباد میں تیز رفتار بس سڑک کنارے کھڑے راہ گیروں اور موٹر سائیکل سواروں پر چڑھ گئی جس کے نتیجے میں 3 افراد ہلاک جب کہ متعدد زخمی ہوگئے ہیں۔اطلاعات کے مطابق کراچی کے علاقے لیاقت آباد 10 نمبر پر تیز رفتار مسافر بس ڈرائیور کی تیز رفتاری کے باعث سڑک کے کنارے کھڑے راہ گیروں اور موٹر سائیکل سواروں پر چڑھ گئی، واقعے کے نتیجے میں ایک شخص موقع پر ہی ہلاک جب کہ 6 زخمی ہوگئے۔ جنہیں عباسی شہید اسپتال پہنچایا گیا جہاں مزید 2 زخمی دم توڑ گئے۔واقعہ کے بعد موقع پر موجود لوگوں نے بس کو آگ لگادی جب کہ ڈرائیور کے فرار ہونے کی کوشش ناکام بناتے ہوئے اسے بھی زد و کوب کیا تاہم پولیس نےڈرائیور کو اپنی حراست میں لے لیا ہے۔
مہر نیوز/ 5 مئی / 2015 ء : پاکستان کے شہر کراچی کے علاقہ لیاقت آباد میں تیز رفتار بس سڑک کنارے کھڑے راہ گیروں اور موٹر سائیکل سواروں پر چڑھ گئی جس کے نتیجے میں 3 افراد ہلاک جب کہ متعدد زخمی ہوگئے ہیں۔
News ID 1854668
آپ کا تبصرہ